امرتسرکامحدودویزہ ملنے پر لاہورچیمبرکااظہارافسوس

امرتسرکامحدودویزہ ملنے پر لاہورچیمبرکااظہارافسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی )لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر اعجاز اے ممتاز نے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے صرف امرتسر کا محدود ویزا ملنے کی وجہ سے دہلی اور دوسرے شہروں میں بھارتی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارت نے پاکستانی تاجروں کو صرف امرتسر کا ویزا جاری کیا جس کی وجہ سے لاہور ایوان صنعت و تجارت نے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ بھارت منسوخ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے کچھ ممبران انفرادی طور پر امرتسر گئے ہیں۔ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر نے کہا کہ بھارتی حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود تاجروں کو مطلوبہ ویزے جاری نہ ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت متاثر ہوگی۔

مزید :

کامرس -