ریلوے ڈویژنل آفس آر ایس برانچ میں آتشزدگی،اہم ریکارڈ جل گیا

ریلوے ڈویژنل آفس آر ایس برانچ میں آتشزدگی،اہم ریکارڈ جل گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے لاہور ڈویژن آفس میں گزشتہ شام آر ایس برانچ ( مکینکل) میں آگ لگنے سے وہاں پڑے ریکارڈ کی اہم فائلیں جل گئیں آگ پر کچھ دیر کے بعد قابو پالیا گیا ڈی ایس عبد الحمید رازی نے واقع کی تحقیقات کا حکم دے دیاتفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کی آر ایس برانچ میں ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے کے بعد آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کو فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے بلا لیا گیا جس نے کچھ ہی دیر کے بعد آگ پر قابو پالیا ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے ریکارڈ میں پڑی دس سے پندرہ اہم فائلیں جل کر راکھ ہوگئیں اس سلسلے میں ڈی ایس لاہور ڈویژن عبد الحمید رازی نے بتایا ہے کہ آگ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا صرف کچھ کاغذ جلے ہیںآگ لگنے کے واقع کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1