خام تیل کی قیمتوں میں کمی، بجلی کی پیداوار میں سالانہ 100 ارب کی بچت ہوگی

خام تیل کی قیمتوں میں کمی، بجلی کی پیداوار میں سالانہ 100 ارب کی بچت ہوگی

کراچی (این این آئی) خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب حکومت کو بجلی کی پیدوار میںسالانہ 100 ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ تیل کے درآمدی بلوں پر بھی کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔کے ایس بی سیکیورٹی کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیدواری اخراجات میں کمی کے باعث حکومت کو سالانہ 100 ارب روپے تک کی بچت ہوگی ،بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے، اس کے علاوہ حکومت کو تیل کے درآمد ی بلوں پر بھی 90کروڑڈالر کی بچت سے معاشی ترقی میں اضافہ گا۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میںکمی سے پیٹرلیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی سے 60 ارب روپے تک کمی ہوگی جبکہ مہنگائی کی شرح میںکمی کے سبب سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید آدھا فیصد کمی ہونے کا امکان ہے ۔

جس سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس