یورپ کو اسلامی جنگجوؤں سے حقیقی خطرہ ہے، فرانس

یورپ کو اسلامی جنگجوؤں سے حقیقی خطرہ ہے، فرانس

برسلز(آن لائن)فرانس نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو اسلام پسند جنگجوؤں کی طرف سے حملوں کا ’حقیقی‘ خطرہ ہے، اس لیے یورپی یونین کو اِن ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی وزیر داخلہ نے برسلز میں منعقد ہوئی یورپی وزرائے داخلہ کی میٹنگ میں کہا کہ عراق اور شام میں ’جہاد‘ کے لیے جانے والے یورپی باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ایسے امکانات ہیں کہ ان میں سے کچھ واپس آ کر اپنے اپنے متعلقہ ممالک میں حملے کر سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق یورپ بھر سے تقریبا تین ہزار افراد عراق اور شام میں لڑائی کی خاطر جا چکے ہیں، جن میں سے کچھ واپس بھی آ چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر