گرانفروشی کرنے پر 79دکانداروں کے چالان،5گرفتار ،ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

گرانفروشی کرنے پر 79دکانداروں کے چالان،5گرفتار ،ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

لاہور ( خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 917دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے79 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,52,100 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔04افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر05افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے01 شخص کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1