پیپلز پارٹی ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیا ر ہے،عابد حسین صدیقی

پیپلز پارٹی ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیا ر ہے،عابد حسین صدیقی

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے میں پاکستان کا جو حشر ماضی میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے آمریت ملک کیلئے نقصان دہ ہے ہماری جدوجہد عوامی حقوق کیلئے جاری رہے گی اور ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو مضبوط قوت بنائیں گے عمران ملک کو بند گلی میں دھکیل کر جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیںملک کو جام کرنے سے وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں آئیگا ایسی سوچ کسی سیاستدان کی نہیں ہوسکتی بلکہ یہ آمرانہ سوچ کی بھرپور عکاسی ہے بہتر یہی ہے کہ عمران خان دوہرے معیارکو تر ک کرتے ہوئے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے بحیثیت پارٹی سربراہ اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1