کو ٹ ادو: بحریہ ماڈل ویلیج میں سیلاب زدگان کو مزید مفت گھروں کی تقسیم

کو ٹ ادو: بحریہ ماڈل ویلیج میں سیلاب زدگان کو مزید مفت گھروں کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)بحریہ ماڈل ویلج کے مذید گھروں کی سیلاب زدگان میں مفت تقسیم کی تقریب کوٹ ادو میں منعقد کی گئی۔ یہ تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے تحت کی گئی جس میں متعدد خاندانوں نے شرکت کی ۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خاندانوں کو مفت گھر الاٹ کئے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی بحریہ ٹاؤن کے ڈائریکٹر ویلفےئر جنرل (ر) یاسین تھے۔ اس تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کوٹ ادو سے سلائی کڑھائی کورس مکمل کرنے والی 20 خواتین میں مفت سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ انسٹیٹیوٹ سے فٹ بال سلائی کا کورس مکمل کرنے والے خواتین و حضرات کو سرٹیفیکیٹ اورنقد انعام دیا گیا جبکہ بحریہ ٹاؤن مڈل سکول کوٹ ادو (انگلش میڈیم) کے دو بہترین اساتذہ کو بھی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور نقد انعام دیا گیا۔بحریہ ٹاؤن ماڈل ویلیج ملک ریاض حسین چےئرمین بحریہ ٹاؤن کی ہدایت پر قائم کیا جانے والا پاکستان کا پہلا ماڈرن ویلج ہے۔ یہ ماڈل ویلج مکمل تیار گھروں پر مشتمل ہے۔ اب تک شمار مکمل گھروں کی مفت تعمیر و تقسیم غریب و نادار خاندانوں میں کی جا چکی ہے۔ان گھروں کا رقبہ 6 مرلہ ہے جس میں 2 بیڈ رومز ، ایک برآمدہ ، باورچی خانہ، غسل خانہ، اور چار
دیواری پر مشتمل صحن ہے۔ پانی کے حصول کیلئے ہینڈ پمپس اور بجلی اور سیوریج کنکشنز بھی باقاعدہ طور پر فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ماڈل ویلج کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کیلئے 9فٹ اونچی علاقائی باؤنڈری فراہم کی گئی ہے۔ٹی ایم اے کوٹ ادو نے بحریہ ٹاؤن ماڈرن ویلج کو باقاعدہ ٹاؤن پلان کی منظوری دی اور اسے معیاری پرائیویٹ کالونی کا درجہ دیا ہے۔ ماڈرن ویلج کے گھروں کی تعمیر کم رہائش لاگت اور بہترین معیار کا حسین امتزاج ہے۔ ان ڈیزائن میں مخصوص دیہاتی طرزِ زندگی کے عکس کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -