ناپ تول کے پیمانے چیک کرنے کیلئے پٹرول پمپوں پر چھاپے،3سیل

ناپ تول کے پیمانے چیک کرنے کیلئے پٹرول پمپوں پر چھاپے،3سیل

لاہور ( خبرنگار) ضلعی حکومت اور محکمہ لیبر کی مشترکہ ٹیموں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں 38 پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے، جس میں تین پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمائش کے پیمانوں میں گڑ بڑ پائی گئی جس پر محکمہ لیبر کی ٹیم نے تینوں پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا ہے اسی طرح دو پٹرول پمپوں پر نوزلوں کو بند رکھا گیا تھا اس پر محکمہ لیبر کی ٹیم نے دونوں پٹرول پمپوں کو چالیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے جبکہ 35 پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمائش کے پیمانے درست پائے گئے ہیں اس حوالے سے ڈی او لیبر چودھری محمد نعیم نے صحافیوں کو بتایا کہ پٹرول پمپوں کی انسپکشن کا سلسلہ ایک ہفتہ سے جاری ہے اور آج بھی پٹرول پمپوں کی انسپکشن کی جائے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1