جمعیت علماءنورانی کا رکنیت سازی اور انقلاب نظام مصطفیﷺکنونشن کرانیکا فیصلہ

جمعیت علماءنورانی کا رکنیت سازی اور انقلاب نظام مصطفیﷺکنونشن کرانیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان(نورانی) پنجاب کی مجلس شوری وعاملہ کا اجلاس جامعہ انوار مدینہ لاہور میں صوبائی صدر پیر سید عاشق حسین بخاری کی زیر صدارت ہوا جس میںمرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان(نورانی) ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خصوصی شرکت کی اجلاس میںمرکزی سطح پر مارچ میں انقلاب نظام مصطفی کانفرنس مینار پاکستان لاہور میں کرنے اور اس سے قبل پنجاب کے تمام ڈویژن میں رکینت سازی اور انقلاب نظام مصطفی ﷺ کنونشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،سرحدوں پر کشیدگی ،فرقہ وارانہ فسادات کرانے کےلئے مذہبی منافرت پھیلانے اور داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس سے جمعیت علماءپاکستان (نورانی کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ام المومینن حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان اقدس میں گستاخی کرے،جنید جمشید کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے پاکستان کے غیور عوام اسلام کی حرمت کے تحفظ کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اجلاس ے محمد خان لغاری،میاں بشیر احمد قادری،ڈاکٹر محمد اقبال نیازی،پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری ،محمد ایوب خان یڈووکیٹ،پیر نصیرالدین اویسی،مفتی محمد شفیع،ملک محمد ذاکر ایڈووکیٹ،علامہ حیدرعلوی،مفتی احمد شہزاد،نورالمصطفی نورانی اور دیگر اراکین شوری نے بھی خطاب کیا۔