پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ‘گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ‘گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)ملک میں پٹرولیم مصنوعات اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے باعث گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح کم ہو گئی۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 0.89 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.38 فیصد کم ہو گئی، اس دوران8 ہزار اور 12 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.67 فیصد، 18 ہزار تک کمانے والوں کے لیے 0.72 فیصد، 35 ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے 0.83 فیصد اور 35 ہزار سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے افراط زر کی شرح میں 1.10 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے صرف 8 اشیا کی قیمتیں بڑھیں تاہم 18 اشیا کے نرخ نسبتاً زیادہ کم ہونے کی وجہ سے 8 اشیا کے نرخ معمولی بڑھنے کے اثرات زائل ہوگئے، گزشتہ ہفتے اوسط ہوٹل میں پکی دال کی ایک پلیٹ کی قیمت 1.39 فیصد بڑھ گئی جبکہ دال مسور 1.10 فیصد مہنگی ہوئی، دال چنا، اوسط ہوٹل میں پکے ہوئے گائے کے گوشت کی پلیٹ، دال مونگ، سرخ مرچ پاو¿ڈر، جلانے کی لکڑی اور زندہ فارمی مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ آلو 12.78 فیصد، پٹرول 10.22 فیصد، ٹماٹر8.39 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.07 فیصد، مٹی کا تیل 5.47 فیصد، پیاز 4.69 فیصد، ایل پی جی 2.14 فیصد اور چینی 1.01 فیصد سستی ہوگئی۔اس کے علاوہ گھی، گڑ، انڈے، آٹے، دال ماش، پکانے کے تیل، باسمتی ٹوٹا چاول، سرسوں کے تیل، گندم اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی، اس کے علاوہ 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔#/s#

مزید :

کامرس -