پھولوں کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ، محکمہ زراعت

پھولوں کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی) نظامت زرعی اطلاعات راولپنڈی کے ترجمان کاکہناہے کہ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پھولوں کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،پنجاب میں گلاب تقریباً 1300 ایکڑ، ٹیوب روز 1200 ایکڑ، گلیڈی اولس 900 ایکڑ اور گیندا 500 ایکڑ پر لگایا جاتا ہے، پھولوں سے کافی آمدنی آتی ہے ، کارنیشن، لّلی، جربرا اور گل داﺅدی کی کاشت سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری کر سکتے ہیں بلکہ ہم ان کو برآمد کر کے کافی منافع کما سکتے ہیں۔

نے بتایا کہ گلبانی پھولوں اور زیبائشی پودوں کی پیداوار اور فروخت سے منسلک ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے گلبانی کے شعبے میں نمایاں تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں اور یہ زراعت کے دوسرے شعبوں کی نسبت ایک پرکشش اور منافع بخش شعبہ ہے۔ دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جن کی برآمدات کا ایک بڑا حصہ گلبانی کی مصنوعات ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دنیا میں پھولوں کے مذہبی تہواروں، دفتری ضروریات، شادی بیاہ اور مختلف تقریبات میں استعمال کی وجہ سے ان کی طلب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ آنے والے برسوں میں کٹ فلاورز اور زیبائشی پودوں کی جمالیاتی اہمیت روزمرہ زندگی میں ان کے استعمال اور زیادہ منافع کی وجہ سے کاروباری حضرات کے لئے سرمایہ کاری کا ایک نیا شعبہ ہو گا۔

مزید :

کامرس -