قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، مولانا اللہ وسایا

قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، مولانا اللہ وسایا

لاہور (سٹاف رپورٹر)اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔ علماءکرام نے کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا، اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ان خیالات کا اظہار شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے جامع مسجد مدنی علامہ اقبال ٹا و¿ ن لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1