چھوٹے تاجروں پرایس آر او608کا نفاذ قبول نہیں کرینگے،حافظ عابد علی
لاہور ( وقائع نگار )قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے چھو ٹے تاجروں پر ایس آر او (08)کا نفاذ کسی صورت قبو ل نہ کیا جائے گا جس کے لیے تاجر برادری متحد ہے انھو ں نے کہاکہ مو جو دہ حکو مت اقتدار میں آنے کے بعد تاجروں پر بلا جواز ٹیکسو ں کی بھر مار کر کے معا شی قتل کر رہی ہے ۔
جس کی مثال ماضی کی حکو متو ں میں نہیں ملتی انھو ں نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد مطا لبہ کرتی ہے کہ ایس آر او (608)کو مکمل طور پر ختم کیا جائے خیبر پختو نخواکے تاجروں کے لیے ٹیکس کی چھو ٹ کو مزید تین سال تک بڑھا یا جائے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو اردو میں کیا جائے ۔آڈٹ میں آنےوالے کیسز کو 20فیصد انکم ٹیکس اضافے کے ساتھ سکرو ٹنی سے استثنیٰ دی جائے ۔ٹرن اوور ٹیکس کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے جبکہ فارم ایف کو بھی غیر فعال بنا یا جائے
۔سیلز ٹیکس پر نظر ثا نی کے طر یقہ کو بحال کیا جائے جبکہ سیلز ٹیکس رجسٹر یشن کے لیے کم سے کم 2کروڑ روپے سا لانہ ٹر ن اوور کی حد مقر ر کی جائے ۔مکمل آڈٹ سے قبل انکم ٹیکس پر نظر ثانی کی جائے ۔تاکہ تاجروں میں اعتماد کی فضا قائم ہو سکے اور ملکی معیشت پروان چڑھ سکے ۔