پاکستان میں جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ثمر ہے،عدنان ہنجرائ

پاکستان میں جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ثمر ہے،عدنان ...

لاہور(پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجراءنے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ثمر ہے

 شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سابق جنرل مشرف سے بات چیت کر کے پاکستان آئی اور یہاں جمہوریت کے چراغ کو اپنے لہو سے روشن کیا، پیپلزپارٹی نے پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے جدوجہد کی اپنے دور حکومت میں ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے عام آدمی کو ریلیف مل سکیں

 اور پاکستان خوشحال ہو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی تاکہ ملک میں استحکام آ سکیں حکومت کرنے کے بعد اقتدا دوسری حکومت کو منتقل کیا مگر افسوس شریف برادران غلطیوں پر غلطیاں کر کے جمہوریت کو خود ہی اندھے کھوہ میں دھکیل رہے ہیں ان کو چاہیے کہ جمہوریت کو مستحکم کریں تاکہ کوئی اور چور دروازے سے جمہوریت پر شب خون نہ مار سکیں پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت ڈی ریل ہوں کیوں کہ اس کی حفاظت کے لئے پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور قیادت نے بے شمار قربانیاں دی ہیں

ہم پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور بالا دستی کے لئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے اور کسی کو چور دروازے سے جمہوریت پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1