عمران خان پالیسی کا جائزہ لیں تو مذاکرات کرنا ممکن ہے،ارشد جٹ

عمران خان پالیسی کا جائزہ لیں تو مذاکرات کرنا ممکن ہے،ارشد جٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزےر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے عمران خان کی جانب سے لاہور، فیصل آباد اور پھر کراچی کو بند کرنے کے اعلان پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شہروں کو انڈیا نے 1965ءاور 71ءکی جنگوں میں نشانہ بنایا تھا تمام مذموم عزائم رکھنے والے ناکام ہوں گے، ملک کی تمام قومی جماعتیں متفق ہیں اوآج بھی پارلیمنٹ چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کے لئے کام کر رہی ہے عمران خان سے مذاکرات کرنا ممکن ہے لیکن وہ اپنی پالیسی کا جائزہ لیں اور ملکی اداروں کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ عمران خان نے معزز شخص جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کی بھی تضحیک کی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق تھا لیکن اس کو بھی پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ بنایا۔ جہاں ملک کا اسٹاک ایکسچینج 30 ہزار سے اوپر جا رہا ہو، کرنسی میں استحکام پیدا ہو رہا ہو اور زرمبادلہ کے ذخائر 15 بلین ڈالرز تک پہنچ رہے ہوں وہاں سیاسی عدم استحکام کیسے پیدا ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لئے کام کر رہی ہے اور اس کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاری بھی ملک میں بڑی تیزی کے ساتھ آ رہی ہے جس میں چین کی جانب سے آنے والے 45 بلین ڈالرز شامل ہیں۔ پاکستان امن چاہتا ہے اور ہمارے کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1