شہربند کرنے کا اعلان ملکی معیشت کے خلافگہری سازش ہے،رانا بابر

شہربند کرنے کا اعلان ملکی معیشت کے خلافگہری سازش ہے،رانا بابر

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی مذاکراتی ٹیم پر اعتبار نہیں شاہ محمود قریشی روزانہ ان کی غلطیوں پر پردے ڈالتے ہیں لیکن وہ پھر بھی بغیرسوچے سمجھے الزامات لگانے اور بڑے بڑے دعوے کرنے سے باز نہیں آتے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کاروبار کا پہیہ معمول کے مطابق چلے گا اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا فیصل آباد‘ لاہور اور کراچی پاکستان کے معاشی ہب ہیں ان شہروں کو بند کرنے کا اعلان ملکی معیشت کے خلافگہری سازش ہے جسے پاکستان کے باشعور عوام اور غیور تاجر مکمل طور پر ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے عمران خان کی کال مسترد کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہےاسی طرح چند سیٹوں والوں کا اکثریت کے خلافبنایا گیا پلان ناکام ہو جائے گا اور ملکی ترقی اور بہتری کا سفر جاری رہے گا۔ عمران خان ایک طرفتو مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن وہ دوسری طرف روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے کونسی قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں؟ ان کا خود ساختہ دھرنا اور احتجاج اپنی رہی سہی وقعت کھو چکا ہے انہیں مزید ضد کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1