مقام ابراہیم کی جگہ کی تبدیلی غیر شرعی ہے، اس سے میں انتشار پیدا ہو گا ، آصف جلالی

مقام ابراہیم کی جگہ کی تبدیلی غیر شرعی ہے، اس سے میں انتشار پیدا ہو گا ، آصف ...

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ مقام ابراہیم کی جگہ کی تبدیلی کے بارے میں بعض اخبارات میں چھپنے والی سعودی مفتیان کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تبدیلی غیر شرعی ہے اس سے عالم اسلام میں انتشار پیدا ہو گامقام ابراہیم کے بارے میں امت مسلمہ کے اعتقاد کو ٹھیس پہنچے گی اور حرم مکہ کے تشخص پر حرف آئے گا سعودی مفتیوں کا یہ کہنا کہ مقام ابراہیم کو اپنی جگہ سے ہٹانے کی ممانعت کی کوئی نص شرعی موجود نہیں ایک کمزور دلیل ہے صدیوں سے مقام ابراہیم کا اس جگہ نصب ہوناہی اس کو یہاں برقرار رکھنے کی شرعی دلیل ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1