جمعیت علما نیازی کی مرکزی اور صوبائی کونسل کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

جمعیت علما نیازی کی مرکزی اور صوبائی کونسل کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) جمعیت علما پاکستان نیازی کی مرکزی اور صوبائی سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس آج (اتوار) کوقائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت 5۔ بجے شام مرکزی دفتر میں ہوگا جے یو پی نیازی کے مرکزی اور صوبائی انتخابات کے انعقاد ، کسانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، دھرنا سیاست، ایک مبلغ کی طرف سے گستاخی ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں مرکزی اور صوبائی سپریم کونسل کے ارکان شریک ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1