محمد ادریس جانباز انتہائی مخلص سیاسی کارکن تھے،رفیق تارڑ

محمد ادریس جانباز انتہائی مخلص سیاسی کارکن تھے،رفیق تارڑ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک پاکستان کے نامور کارکن،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے کہا ہے کہ محمد ادریس جانباز انتہائی مخلص سیاسی کارکن تھے ،انہوں نے اپنی ساری شعوری زندگی مسلم لیگ پر قربان کردی ان خیالات کاظہار انہوں نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ممتاز مسلم لیگی کارکن محمد ادریس جانباز مرحوم کی 12ویں برسی کے سلسلے میں خصوصی نشست کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پر محمد اسلم زار ایڈووکیٹ،ممتاز دانشور و کالم نگارسید انور قدوائی، رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد،ایڈیٹر روزنامہ دن میاں حبیب اللہ،مسلم لیگ (ج) پنجاب کے صدرمحمد اقبال ڈار، مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد،کالم نگار حافظ شفیق الرحمن،مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما عزیز ظفر آزاد،ماہر معاشیات ندیم بھٹی،نعیم میر،محمد فاروق،ثاقب اعجاز،ریاض احمد، مرزا محمد قیوم،ملک اعظم ،مرحوم کے صاحبزادگان چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی شعیب خرم جانباز،پروفیسر وقاص احمد ،پروفیسر معاذ جانباز،حماد جانبازاورعثمان ابراہیم، اساتذہ¿ کرام ،طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔محمد رفیق تارڑ نے کہا کہ محمد ادریس جانباز کو تعلیم سے عشق تھا ،اگرچہ وہ خود روایتی تعلیم حاصل نہ کر سکے لیکن انہوں نے اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم دلوائی ۔یری یہاں موجود طلبہ سے بھی یہی گزارش ہے کہ علم حاصل کریں چوہدری نذیر احمد نے کہا کہ محمد ادریس جانباز نے مسلم لیگ کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔سید انورقدوائی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں محمد ادریس جانباز جیسے نظریاتی اور کمیٹڈ کارکنوں کی یاد مزید بڑھ جاتی ہے،انہوں نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی،حافظ شفیق الرحمن نے کہا کہ ادریس جانباز نے مسلم لیگ ہاﺅس کو اپنے توانا کاندھوں پر سنبھالا ہوا تھا لیکن وہ اپنی تشہیر کیخلاف تھے میری تجویز ہے کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بعدازمرگ پرائیڈ آف پرفارمنس دیا جائے۔مرحوم کے صاحبزادے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی شعیب خرم جانباز نے کہا میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے والد کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1