پاکستان میں 9 ارب بیرل تیل،105کھرب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر ہیں, امریکن انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن

پاکستان میں 9 ارب بیرل تیل،105کھرب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر ہیں, امریکن انرجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      نیویارک(آن لائن)پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 9 ارب بیرل خام تیل اور 105 کھرب کیوبک فٹ گیس نکالی جاسکتی ہے ، جس سے پاکستان آئندہ چند سالوں میں توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہو سکتا ہے۔امریکی جریدے کے مطابق امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں شیل فیول کی شکل میں گیس کے ایک سو پانچ کھرب کیوبک فٹ اور تیل کے نو ارب بیرل کے قریب ذخائر موجود ہیں، اس کے لئے حکومت کو صرف ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پڑے گی،اگر حکومت اس طرف توجہ دیتی ہے تو چند سال میں پاکستان توانائی کی ضرویات میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔عالمی اداروں کے مطابق زیرِ زمین شیل فیول نکالنے کی لاگت پندرہ لاکھ ڈالر کی نچلی ترین سطح تک آچکی ہے، اکنامسٹ کے مطابق شیل فیول کی فی بیرل پیداواری لاگت اب صرف ستاون ڈالر ہے کیونکہ ڈرلنگ کمپنیوں نے جدید اور کم خرچ طریقے دریافت کر لئے ہیں۔شیل فیول کی پیداوار بڑھنے سے امریکا تیل کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر سے کم ہوکر70ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار سال میں امریکا میں بیس ہزار کنویں شیل فیول نکالنے کے لیئے کھودے گئے ہیں۔#/s#

مزید :

کامرس -