گورنمنٹ بوائز اور لائٹ ہوم سکول سسٹم کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ بوائز اور لائٹ ہوم سکول سسٹم کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لائٹ ہوم سکول سسٹم‘ لال پل کینال بنک روڈ‘ مغل پورہ‘ لاہوراورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ اتوکے اعوان‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گلبرگ‘ لاہور‘دارِ ارقم ہائی سکول‘ مزنگ‘ لاہور‘گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ پاجیاں رائے ونڈ روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ پاجیاں رائے ونڈ روڈ‘ لاہور‘نیو سٹار ماڈل ہائی سکول‘ ونڈالہ دیال شاہ‘ شاہدرہ‘ گورنمنٹ بوائز سکول‘ ونڈالہ دیال شاہ‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد628تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4