شعبہ زوالوجی کے ایسوسی ایٹ نے برمنگھم میں منعقد کانفر میں تین تحقیقات نتائج پیش کئے جائیں گے

شعبہ زوالوجی کے ایسوسی ایٹ نے برمنگھم میں منعقد کانفر میں تین تحقیقات نتائج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے برمنگھم میں پاکستان، چین اور برطانیہ کے ماحول پر منعقد ہونےوالی سالانہ ایروسول کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے تین تحقیقات کے نتائج پیش کئے ۔ کانفرنس میں تینوں ممالک کی موجودہ فضائی آلودگی سے متعلق تحقیقات پیش کی گئیں تھیں۔ یہ تحقیقات انسپائر ٹی این ای برٹش کونسل پروگرام اور پنجاب یونیورسٹی کے تعاون سے کی گئی ہیں۔