عالمی اتحاد و اہل سنت و الجماعت کے زیر اہتمام سالانہ علماءکنونشن آ ج ہو گا
لاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام سالانہ علماءکنونشن آج 7 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مرکزِ اہل سنت سرگودھا میں منعقد ہوگا جس میں لاہور سمیت ملک بھر سے نامور علماءکرام اور نامور علمی و دینی شخصیات شرکت کریں گی اس سلسلہ میں عالمی اتحاد اہل سنت کے مرکزی امیر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر صدارت ایک اہم انتظامی اجلاس گذشتہ روز مرکزِ اہل سنت میں منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔