احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری اور آئینی حق ہے ، چودھری ظہیر احمد

احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری اور آئینی حق ہے ، چودھری ظہیر احمد

لاہور( وقائع نگار ) 15 دسمبرکو لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج اُنکا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ یہ بات لاہورفروٹ وسبزی منڈی بورڈ کے صدر چوہدری ظہیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ چوہدری ظہیراحمد نے کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی جماعتیں اقتدارکے بغیر احتجاج کرتی رہیں اور ہر دور میں مفاد پرست حکومتی درباری گماشتے جعلی نتظیموں والے تاجر احتجاج میں شامل نہ ہونے کا اعلان کرتے رہے مگر تاجروں کے نقصان کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا اُنھوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے 15دسمبر کو مارکیٹیں کھلوانی ہیں توتوڑ پھوڑ کی صورت میں تاجروں کے نقصان کی ذمی داری بھی قبول کرے اور ان درباری اور قبضہ گروپ تاجروں پر اعتماد نہ کرے جنہوں نے آج تک اپنی مارکیٹوں میں الیکشن تک نہ کرایا اور خودساختہ جعلی تنظیمیں بنا کر تاجروں کو بیچ کر حکومتوں سے مالی فوائدلیے اور جعلی عہدیداران بن کر ناجائز طریقے سے جائیداد یں بنائیں چوہدری ظہیر احمد نے آخر میںکہا کہ ن لیگ تاجروں کے بل بوتے پر جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آتی ہے پھر ُان تاجروں کا معاشی قتل عام کرتی ہے اور جب مصیبت پڑے تو اُن ہی سے مد د کی بھیک مانگتی ہے لیکن اب رزق حلال کمانے والے تاجر انہیں اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ نہ وہ حکومت کے اورناہی جعلی تاجر لیڈروں کے جھانسے میں آئینگے ۔اور جوبھی سیاسی لیڈرتاجروں کے حقوق کا تحفظ کر ئیگا تاجر برادری اُسی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4