ناموسِ رسالت کے دفاع کیلئے دینی و سیاسی جماعتوںکا مشترکہ اجلاس

ناموسِ رسالت کے دفاع کیلئے دینی و سیاسی جماعتوںکا مشترکہ اجلاس

 لاہور (سٹاف رپورٹر)مرکز تحفظ ختم نبوت میں ناموسِ رسالت 295/Cکے دفاع کیلئے مشترکہ جدوجہد کے ضمن میںدینی و سیاسی جماعتوںکااجلاس علامہ محمد ممتاز اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کی قابل ذکر 13بڑی جماعتوں اتحاد علماءکونسل ، جے یو آئی ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت ، جے یو پی ، مجلس احرار اسلام ، جماعت اسلامی ، مسلم کانفرنس ، حرمت رسول لائرز موومنٹ ،جمعیت اہلحدیث ، جمعیت اہلسنت ، تحریک ملت جعفریہ ، خاکسار تحریک ، پیپلز موومنٹ ۔بھٹوشہید اور جمعیت مشائخ کے نمائندوں حافظ حسین احمد ، پیر سلمان منیر ، میاں محمد اویس ، مولانا الطاف الرحمن ، ڈاکٹر شاہد نصیر خاکسار،امتیاز رشید قریشی ایڈووکیٹ، علامہ ظہیر کاشمیری ، حافظ شعیب الرحمن ، قاری محمد حنیف حقانی، مفتی عاشق حسین رضوی ، علامہ یونس ریحان سلفی ، پیر سلیم عباس جعفری ، مولانا محمد اسلم ندیم ، محمد فیصل اعوان ، مولانا عبد النعیم نعمانی، حاجی محمد عزیر ربانی ودیگر نے شرکت کی ۔

 اجلاس میں یورپی یونین سمیت بیرونی دباﺅ پرتحفظ ناموسِ رسالت ایکٹ پر عملدر آمد رکوانے 73ءکے متفقہ آئین کی اسلامی دفعات اور ناموسِ رسالت ایکٹ کیخلاف یہودی و قادیانی لابی اور بعض ملک دشمن این جی اوز کی طرف سے ناپاک مہمات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ آئین کی اسلامی شقوں سمیت 295/Cایکٹ کے بھرپور دفاع کاعزم کیا گیا اور اس کیلئے مشترکہ جدوجہد کیلئے ”تحریک ناموسِ رسالت “کا اعلان کیا گیا اور علامہ محمدممتاز اعوان کو اس تحریک کا کنوینئر مقرر کیا گیا جوبہت جلد اسکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کرینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4