سرمایہ دار حکمران مزدوروں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے،اشرف بھٹی

سرمایہ دار حکمران مزدوروں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے،اشرف بھٹی

 لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ دارحکمران مزدوروں اور کسانوں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے زرعی اجناس کی قیمت گرانے اورکسانوں کا معاشی استحصال کرنے کامطلب خدانخواستہ پنجاب کوبنجربنا ناہے پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے کسان تنہا اوربے سہارا نہیں ہوسکتے،ہماری قیادت ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی چاول کے بعد گنے کی قیمت بھی جان بوجھ کر گرادی گئی ،شوگرملز مالکان پنجاب حکومت کی ملی بھگت سے کسانوں کا خون چوس رہے ہیں مزدوروں اورکسانوں سمیت کوئی بھی طبقہ حکمرانوں کی ستم گری سے محفوظ نہیں وہ بھٹہ چوک میں کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

 محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب کے کسان پورے پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں ،انہیں خواراور مایوس کرنے سے زرعی پیداوار پرمنفی اثرپڑے گااگرکسانوں سے ان کاگنا پچھلے برس والی قیمت پرنہ خریداگیا توان بیچاروں کی کمرٹوٹ جائے گی کسانوں کا پیمانہ صبر لبریزہونے کاانتظار نہ کیا جائے حکمران خاندان کی اپنی کئی شوگزملز ہیں لہٰذاءبیچارے کسان شوگر ملزمالکان کی مافیا کامقابلہ نہیں کرسکتے حکمرانوں نے عاقبت نااندیشانہ فیصلوں کی انتہاکردی ، لوگ پس رہے ہیں جبکہ اس وقت حکمرانوں کواپنااقتداربچانے کے سوادوسر ے کسی کام میں دلچسپی نہیں قومی معیشت کی مضبوطی کیلئے مزدوروں ،ہنرمندوں اورکسانوں کوخاص طورپرریلیف دیاجائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4