جمہوریت کی مضبوطی کا راستہ مفاہمت سے ہو کر جاتا ہے،شاہد اقبال

جمہوریت کی مضبوطی کا راستہ مفاہمت سے ہو کر جاتا ہے،شاہد اقبال

 لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)سعودیہ ریاض کے نائب صدراورمسلم سٹوڈنٹس فیڈڑیشن کے سابق رہنما محمدشاہداقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کوپاکستان پر خودکش حملے کرنے کاحق کس نے دیاجمہوریت اور معیشت کی مضبوطی کاراستہ قومی مفاہمت سے ہوکرجاتا ہے دھرنوں سے قومی بحرانوں میں شدت آئی۔

 ،عمران خان کھیلیں گے اورنہ کھیلنے دیں گے والی روش چھوڑ دیں عمران خان نے اناکی تسکین کیلئے پاکستان میں انارکی کوہوادے رہے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں محمدشاہد اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں رونماہونیوالے تاریخی واقعات اورسانحات سے نابلد ہیں ورنہ وہ ماہ دسمبر میں ملک بندکرنے کی بات نہ کرتے عمران خان کبھی تنہائی میں بیٹھ کراپنے اندازبیان اوراندازسیاست پر غور کریںا نہوں نے کہا کہ پرتشددسیاست کی حمایت شدت پسندی ہے ،کپتان کے چہرے سے روشن خیالی کا نقاب اتر گیا کپتان نے اقتدار کیلئے غلط راستہ منتخب کیا،انجام بدان کا مقدر ہے کیا شرفاکی پگڑیاں اچھالنا اور قومی وحدت اور سا لمیت پرضرب لگانا سیاست ہے

 انہوں نے کہا کہ کپتان کو رسوائی اورپسپائی میں سے ایک کاانتخاب کرنا ہوگاجوکوئی پاکستان کے وقاراورمفادات کومیلی آنکھ سے دیکھے گاہمیں اپنے مقابل کھڑا پائے گا۔ ہم پاکستان کی آن بان پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، کپتان عمران خان سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کرتے ہوئے پویلین میں بیٹھ کراپنی باری کاانتظارکریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4