منشیات مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو ایک سال کی پروبیشن پر بھیجنے کا حکم
لاہو ر (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے مختلف تھانوں میں درج منشیات کے مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو ایک سال کی پروبیشن پر بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمات نمٹا دیئے ہیںاستغاثہ کے مطابق ملزم یاور اقبال کے خلاف تھانہ نولکھا ،امجد کے خلاف تھانہ گوالمنڈی اور اللہ وسایا کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں منشیات کا مقدمہ درج تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک سال کے پروبیشن پر بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔