لڑکی باپ کی تحویل سے بازیاب شوہر کے حوالے کرنے کا حکم

لڑکی باپ کی تحویل سے بازیاب شوہر کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست پر لڑکی کو باپ کی تحویل سے لے کر درخواست گزار شوہر کے حوالے کر دیا ہے۔عدالت حبیب نے اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کی بیوی (ر) کو غیر قانونی طور پر گھر میں محبوس کرکے رکھا گیا ہے لہذا عدالت اسے بازیاب کروانے کا حکم دے جس پر گزشتہ روز عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے لڑکی کو عدالت کے روبرو پیش کردیا،عدالت میں لڑکی کی جانب سے شوہر کے ساتھ رہنے کا بیان دینے پر فاضل جج نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4