پنجاب بار کے الیکشن میں کامیابی پر ران انتظارآزاد لائزز فورم کی جانب سے مبارکباد

پنجاب بار کے الیکشن میں کامیابی پر ران انتظارآزاد لائزز فورم کی جانب سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)آزاد لائرز فورم پاکستان نے پنجاب بار کے حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے لاہور ڈویژن کی 16نشستوں میں سے پہلے نمبرپر آنے والے ممبر پنجاب بار کونسل رانا انتظار کو مبارک باد دی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہور میں ایک آزادلائرز فورم کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں آزاد لائرز فورم پاکستان کے صدرملک سیف اللہ کھوکھر ،سینئر نائب صدر غلام مجتبیٰ چودھری ،نائب صدر چودھری ساغر علی ڈھلوں ،سیکرٹری انفارمیشن محمد مدثر چودھری ،جنرل سیکرٹری عاصم امین جوئیہ، میڈیا کوآرڈینیٹر گلریز و دیگرممبران مرزا حسیب اسامہ ،ارشاد گجر نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں4ہزار757ووٹ حاصل کرکے لاہو رکی نشستوں میں پہلے نمبر پر آنے پر رانا انتظار کو مبارک باد دی،اس کے علاوہ انہوں نے پنجاب بار کونسل کے جیتنے والے ممبران سید فرہاد شاہ ،رانا انتظا ر ،عبدالصمد خان بسریا ئ،ملک سرود ،جمیل اصغر بھٹی ،طاہر نصر اللہ وڑائچ اور منیر بھٹی شامل ہیں کو بھی کامیابی پرمبارک باد دی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جیتے والے پنجاب بار کونسل کے ممبران وکلاءکی فلاح وبہبود کے لئے ہر دم کوشاں رہیں گے اور وکلاءکو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔