مقدمہ قتل کا فیصلہ مجرم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاءکا حکم

مقدمہ قتل کا فیصلہ مجرم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاءکا حکم

لاہو ر (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاءکا حکم دے دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق بیگم کورٹ قبرستان میں نشہ کرتے ہوئے جھگڑا ہونے پر 17دسمبر 2007کو ملزم طاہر اسلام عرف طاہری نے اپنے تایا ضیاءالاسلام کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا جس پرتھانہ شاہدرہ پولیس نے مقتول کے بھائی رانا عطاءالاسلام کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانا ت سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید و جرمانے کی سزاءکا حکم دیا ہے جبکہ جرمانہ کی عدم آدائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4