ایڈیشنل سیشن جج نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت

ایڈیشنل سیشن جج نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے والد کی طرف سے دائر حبس بے جا کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کی بیٹی کو طلب کرنے کے بعد اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی عدالت میں درخواست گزار محمد مبین نے مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کا داماد احمد انہیں ان کی بیٹی (ص) سے ملنے نہیں دیتا ہے اور اس نے سائل کی بیٹی کو بھی زبردستی گھر میں محبوس کر کے رکھا ہے ،جس پر عدالتی حکم ملنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ لڑکی کو عدالت میں پیش کردیاجس کے بعد فاضل جج نے لڑکی کے شوہر کے ساتھ رہنے کے بیان دینے پر مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4