ایبولا کی روک تھام کے سلسلہ میں صوبائی اور وفاقی محکموں کا اجلاس

ایبولا کی روک تھام کے سلسلہ میں صوبائی اور وفاقی محکموں کا اجلاس

لاہور(خبر نگار خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے وفاقی اور صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ایبولا وائرس کی پاکستان میں آمد روکنے کے لئے زیادہ کوآرڈینیشن کے ساتھ مربوط اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز اور طے شدہ طریقہ کار (SOPs) پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے- انہوںنے کہا کہ فارن آفس ایبولا سے متاثرہ افریقی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے ویزہ لگوانے والے افراد کے بارے سفارتخانوں سے معلومات حاصل کریں اور اس سلسلہ میں مختلف ائرلائنز سے بھی معلومات حاصل کرنے کے لئے میکنزم تیار کیا جائے-انہوںنے یہ بات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایبولا وائرس کی پاکستان آمد روکنے اور انسداد پولیو کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں، سیکرٹری صحت ، سیکرٹری ہوم، سیکرٹری اطلاعات ، کمشنرز، ڈی سی اوز ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایف آئی اے ، امیگریشن ، فارن آفس، ائرپورٹ حکام، محکمہ صحت پنجاب کے سینئر افسران ، عالمی ادارہ صحت، بل گیٹس فا¶نڈیشن اور روٹری کلب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

ایبولا

مزید : صفحہ آخر