کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو عمر سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو عمر سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست خدا بخش سوسائٹی نے نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ گھروں کی تعمیر کے لئے غیر رجسٹرڈ این او سی جاری کر رہے ہیںجبکہ ہائیکورٹ نے غیر رجسٹرڈ این او سی کے خلاف درخواست پر فیصلے کا حکم دے رکھا ہے۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر