آصف زرداری کراچی روانہ
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپنی بلاول ہاﺅس لاہور میں سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرکے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زردادی پیپلزپارٹی کے 30نومبر کو ہونے والے پارٹی کے 47ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے لاہور کے بلاول ہاﺅس میں مقیم تھے۔ انہوں نے گزشتہ روز بھی مزید ملاقاتیں کرنا تھیں لیکن وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کر کے گزشتہ روز کراچی روانہ ہوگئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کراچی میں قیام کے بعد دورہ ایران کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔
کراچی روانہ