الخدمت فاﺅ نڈیشن کا مقصد انسا نیت کی خدمت اور اللّٰہ کی رضاہے ،عبد الشکور

الخدمت فاﺅ نڈیشن کا مقصد انسا نیت کی خدمت اور اللّٰہ کی رضاہے ،عبد الشکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( اسد اقبال )الخدمت فاﺅ نڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالشکو ر نے کہا کہ الخدمت فاﺅ نڈیشن کا مقصد انسا نیت کی خدمت اور رب تعالی کو راضی کرنا ہے اور اس مشن کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے الخد مت ملک بھر کے چھو ٹے و بڑے شہروں میں جذبہ خدمت کے تحت کام کر رہی ہے جس کے لیے کئی ایک منصو بے جاری ہیں۔جن میں قدرتی آفات سے بچاﺅ،صحت، تعلیم،یتیموں کی کفالت، صاف پانی، روزگار پروگرام اور دیگر سماجی خدمات شا مل ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پاکستان کو خصو صی انٹرویو کے دوران کیا ۔ محمد عبدالشکو ر کا کہنا تھا کہ ا للہ کے فضل سے الخدمت فاﺅنڈیشن کو پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے وہ ایک لا کھ رضاکار ہیں جو نیک نیتی اور دیانت داروی سے خالصتاََ رضائے الہی کے حصول کے لئے بے سہارا اور ضرورت مندوں کی خدمت ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انھو ں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے مختلف ناگہانی آفات کا شکار رہا ہے۔زلزلے، سیلاب، بارشیں اور اس کے علاوہ بھی روز مرہ حادثات اوربم دھماکوں میں بہت بڑی تعداد میں افراد ریسکیو اور ریلیف بروقت نہ پہنچنے کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
الخدمت فاﺅنڈیشن

مزید :

صفحہ آخر -