مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ پرویز رشید ہیں: شاہ محمود

مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ پرویز رشید ہیں: شاہ محمود

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان اتوار کو شروع ہونے والے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے رابطے کئے جانے کی خبریں مسترد کر دی ہیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ پرویز رشید ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ہوتے ہوئے مذاکرات نہیں ہو سکتے

مزید : صفحہ آخر