وٹو اور مخدوم شہاب کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ،کائرہ اور احمد محمود جگہ لینگے

وٹو اور مخدوم شہاب کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ،کائرہ اور احمد محمود جگہ لینگے

رحیم یارخان (بیورورپورٹ) آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاﺅس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی سو رکنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں انہوں نے پارٹی کو پنجاب میں مستحکم بنانے کے لیے پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین ہاشمی کے عہدوں اور انتخابات 2013میں پراگریس کو مد نظر رکھا اور دونوں صدور کو ہٹانے اور ان کی جگہ قمر زمان کائرہ اور سابق گورنر پنجاب سید احمد محمود کو نئے صدور منتخب کرنے کا پلان بنا لیا ہے چند دنوں کے اندر اندر آصف علی زرداری ،سابق وزیر اعظم یوسف رضاءگیلانی ،میاں منظور وٹو اور مخدوم شہاب الدین ہاشمی کو ایک دعوت دیں گے جس میں پارٹی کی مضبوطی کی خاطر اپنے عہدوں کی قربانی دینا ہوگی اور قوی امکان ہیں جلد ہی میاں منظور احمد وٹو کی جگہ قمرزمان کائرہ اور مخدوم شہاب الدین کی جگہ سید احمد محمود کو جنوبی پنجاب کا صدر منتخب کرلیا جائے گا اجلاس میں میاں منظور احمد وٹو،قمرالزمان کائرہ ،جہانگیر بدر ،سید حامد سعید کاظمی ،عبدالقادر گیلانی علی موسی گیلانی ،مخدوم سید احمد محمود ،مخدوم مرتضیٰ محمود ،قاضی احمد سعید ،مخدوم علی اکبر محمود ،میاں شفیع محمد میاں عبدالستار ،مخدوم شہاب الدین شاہ ہاشمی ،مخدوم ارتضیٰ ہاشمی ،میاں اسلم ،جاوید اکبر ڈھلوں ،رئیس محمد دین ورند،محمود حیات عرف ٹوچی خان ، اور ان کے علاوہ ڈیرہ غازی خان ،ملتان ،بہاولپور ،وہاڑی ،لاہور ،شیخوپورہ ،ساہیوال ،راجن پور ،لودھراں ،ودیگر اضلاع کے ضلعی صدور بھی اجلاس میں شامل ہوئے جبکہ قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب کے عہدے داروں سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ مخدوم شہاب الدین شاہ ہاشمی ،سید یوسف رضاءگیلانی ،راجہ پرویز اشرف ،سید خورشید شاہ ،میاں منظور وٹو جیسے مرکزی رہنماءاور بھٹو شہید بے نظیر کے پرانے ساتھیوں میں ہیں آئندہ پیپلز پارٹی کی متوقع حکومت میں ان رہنماﺅںمیں سے وزارت عظمیٰ کے لیے انتخاب کیا جائے گا ایسے لوگوں کو عہدے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے ۔

پی پی اجلاس

مزید : صفحہ آخر