پھٹی کے کاشتکاروں، زمینداروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ،پرویزالٰہی

پھٹی کے کاشتکاروں، زمینداروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ،پرویزالٰہی

لاہور(اے این این)مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے اس بات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے کہ پاکستان کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے والے پھٹی کے کاشتکاروں اور زمینداروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے جس سے باالخصوص جنوبی پنجاب کے کسان بہت پریشان ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کپاس کے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی خریداری کا ذمہ دار سرکاری ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مختلف حیلوں بہانوں سے کسانوں اور فیکٹری مالکان کو تنگ کر رہا ہے، خوامخواہ اعتراض لگا کر خریداری نہیں کی جاتی جس کے باعث کسان بدترین مالی بحران کا شکار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمران کپاس کے کاشتکاروں کی شکایت پر کان نہیں دھر رہے جس سے وہ سخت مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن تھا کہ کسان خوشحال تو پنجاب اور پاکستان خوشحال ہو گا اور یہ ایک حقیقت بھی ہے لیکن ن لیگ کے حکمرانوں کو اس امر کا کوئی احساس نہیں۔

پرویزالٰہی کسان وفد

مزید : صفحہ آخر