شکاگو میں 23سالہ پاکستانی طالب علم ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شکاگو میں 23سالہ پاکستانی طالب علم ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شکاگو(خصوصی رپورٹ) شکاگو میں 23 سالہ پاکستانی طالب علم مطاہر رو¿ف کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کی لویولا یونیورسٹی میں زیر تعلیم 23 سالہ پاکستانی طالب علم مطاہر رو¿ف شام کے وقت اپنے بھائی کے ہمراہ یونیورسٹی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران 2 مسلح افراد نے دونوں بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی جس پر مطاہر رو¿ف کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق مقتول کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار عمل میں نہیں آسکی ہے۔ پولیس کی جانب سے مقتول طالب علم کی لاش ورثا کے حوالے کرنےکے لیے ان سے رابطہ کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

شکاگو پاکستانی قتل

مزید : صفحہ آخر