کالعدم تنظیم جنداللّٰہ نے واہگہ بارڈر پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر لی
لاہور(کرا ئم سیل )کالعدم تنظیم جنداللہ نے واہگہ بارڈر پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ حساس اداروں نے جنداللہ کے ترجمان احمداللہ مروت کی موبائل فون کال ٹریس ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کی اہم شخصیات اور واہگہ بارڈر سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنداللہ کے ترجمان احمد اللہ مروت نے اپنی کال میں دورست کوڈ اور ایک میسج کے ذریعے آگاہ کیا کہ انہوں نے واہگہ بارڈر پر حملے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مناواں ،برکی گاؤں،کینٹ، صدر، شمالی چھاؤنی، رائے ونڈ ودیگر جگہوں پر سرچ آپریشن کے دوران پانچ افغانیوں سمیت تیس سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، ائیر پورٹ، سرکاری عمارات، بازاروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ داخلی و خارچی راستوں پر بھی پولیس نے سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔