عمران خان2018ءکے الیکشن تک روتے رہیں گے،زعیم قادری

عمران خان2018ءکے الیکشن تک روتے رہیں گے،زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی،اے این این )سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان ہر جگہ ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔ ان کے پاس دھاندلی کے الزامات کا رونادھونا ہے لیکن ثبوت ایک بھی نہیں۔ عمران خان 3ماہ سے زائد کے دھرنے میں میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے تماشہ لگانے کے سوا اور کچھ نہیں کر سکے۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان18ءتک اور اس کے بعد بھی روتے رہیں گے۔ کیونکہ دھاندلی کے الزامات لگا کر اپنی ناکامی کو چھپانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی دھاندلی ہی نظر آتی ہے۔پورے ملک پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے خیبرپختونخوا کو تو ٹھیک کر کے دکھائیں۔زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف دھرنے میں الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کیسا معیار ہے؟ عوام ان کے دوہرے معیار کے باعث اب ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
زعیم قادری

مزید :

صفحہ آخر -