الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی،21حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے

الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی،21حلقوں میں ...

           اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے21 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے،10میں منظم اور 8 میں جزوی دھاندلی ہوئی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونل کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق اب تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں، جن میں سے 15 حلقوں پر منظم اور6پر جزوی دھاندلی ہوئی، منظم دھاندلی والے حلقوں میں 8 پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔2 پر پیپلز پارٹی،2 پر تحریک انصاف اور 2 پر آزاد جبکہ ایک حلقے میں جمعیت علماءاسلام(ف) کا امیدوار کامیاب ہو ا تھا،18 ماہ کی کارکردگی کی یہ رپورٹ الیکشن کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی

مزید : صفحہ اول