این ٹی ایس کے غیر ضروری ہونے کے بارے میں تشہیر نہ کرنے پر چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طلب

این ٹی ایس کے غیر ضروری ہونے کے بارے میں تشہیر نہ کرنے پر چئیرمین ہائر ...

      لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود داخلوں اور وظائف کے لئے این ٹی ایس کی عدم ضرورت کے بارے میں تشہیر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کووضاحت کے لئے طلب کرلیا ہے۔مسٹر جسٹس منصور علی شاہ نے اس سلسلے میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تاریخ سماعت پر چیئرمین ہائرایجوکیشن کی حاضری ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔فاضل جج نے 30مئی 2014کو حکم جاری کیا تھا کہ یونیوسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں داخلوں اور طلبہ و طالبات کو وظائف دینے کے لئے این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنا ضروری نہیں ہے ،عدالت نے ہائر ایجوکیشن کو حکم دیا تھا کہ عوامی سطح پر تشہیر کی جائے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم (این ٹی ایس) ہائر ایجوکیشن سے منظور شدہ نہیںہے ۔عدالت نے اپنا فیصلہ ہائی ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کی تھی تاہم ساڑھے3ماہ گزرنے کے باوجود اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کے خلاف عبدالرﺅف نے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی عدالتی حکم سے آگاہ نہیں کیا ،ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے چیئرمین ایچ ای سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

کمیشن طلب

مزید : صفحہ آخر