مصری شاہ ، ایک خاتون ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاگیا

مصری شاہ ، ایک خاتون ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاگیا

لاہور(کرا ئم سیل ) مصری شاہ کے علاقہ میں محلے داروں نے ایک خاتون ڈاکو کو اسلحہ اور لوٹے ہوئے سامان سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دوسری خاتون ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ مصری شاہ کے علاقہ میں واقع اکرم روڈ کی رہائشی مریم نامی خاتون کے گھر دوڈاکو خواتین گھس آئیں جنہوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کرلوٹنا شروع کیا تو گھر والوں نے شور مچانا شروع کر دیاجس پر محلے دار اکھٹے ہوگئے جنہوں نے عائشہ نامی خاتون ڈاکو کو اسلحہ اور لوٹے ہوئے سامان سمیت پکڑ لیا جبکہ اس کی ساتھی خاتون ڈاکو آصفہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، پولیس نے پکڑی جانے والی خاتون ڈاکو عائشہ کو گرفتار کر کے فرار ہونے والی آصفہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

مزید : علاقائی