داعش کے پمفلٹ تقسیم اور وال چاکنگ کے الزام میں13افراد گرفتار

داعش کے پمفلٹ تقسیم اور وال چاکنگ کے الزام میں13افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کرا ئم سیل ) حسا س ادارو ںاور پولیس نے داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے اور وال چاکنگ کے الزام میں13افراد کو گرفتار کر کے ان سے مواد برآمد کر لیا جن میں 4افرا دکا تعلق دا عش سے ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق حسا س ادارو ں اور گلبر ک پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم حزب التحریر کے کار کن شہر کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں اور انہوں نے غا لب ما ر کیٹ میں ایک دفتر بھی بنا رکھا ہے۔ پولیس نے مین مارکیٹ میں چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے لٹریچر ، موبائل فونز اور کمپیوٹر برا مد کر لیے۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے موبائل فون کی مدد سے ان کے دیگر ساتھیوں اور رابطوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔پو لیس ذرا ئع کے مطا بق 4ملزما ن کا تعلق دا عش سے ہے ۔

مزید :

علاقائی -