بھاٹی ، 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانے میں جمع

بھاٹی ، 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانے میں جمع

 لاہور(کرا ئم سیل ) بھاٹی کے علاقہ سے 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع کروادی۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی کے علاقہ میں راہگیروں نے 65سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے شناخت کروانے کے لئے راہگیروں سے پوچھ گچھ کی اور علاقہ کی مساجد میں اعلانات کروائے ، بعد ازاں شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے میں جمع کروادی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا نامعلوم شخص حلیہ سے نشئی لگتاہے اور شبہ ہے کہ نشہ کی زیادتی یا ٹھٹھرجانے سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے ۔

مزید : علاقائی