جدید ٹیکنالوجی پرمبنی 36 سروس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ

جدید ٹیکنالوجی پرمبنی 36 سروس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ٹریفک کے کی اوسک میں 36 سروس سنٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں جدید ٹیکنالوجی کے تحت کمپیوٹر کا نظام بنایا جائے گا جس کے ذریعے شہری تھانوں کی بجائے بآسانی مختلف سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدراشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کا یہ اقدام شہریوں کو مکمل سہولت دینے کے لیے اٹھایا جارہا ہے جس کے ذریعے شہری ڈرائیونگ لائسنس FIRکی کاپی ،کریکٹر سرٹیفکیٹ،کاغذات کی تصدیق ودیگر سہولیات کے لیے سروس سنٹرز کا وزٹ کرسکیں گے۔اسکے علاوہ شہری کسی قسم کی شکایت کے لیے سروس سنٹرز جاسکتے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ تھانوں میں ایڈمن افسر ان تعینات کرنے کے بعد تھانہ کلچر میں تبدیلی آرہی ہے۔ ہم سروس سنٹرز کے ذریعے پولیسنگ کو تھانوں سے نکال کر باہر لے جارہے ہیں تاکہ شہری بآسانی پولیس کی مختلف سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ لاہور پولیس گھر بیٹھے سائلین کے لیے ویب سائٹ بھی بنارہی ہے۔تاکہ سائلین اس کے ذریعے اپنی کمپلینٹ رجسٹر کرواسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کر شہری SMSکے ذریعے بھی اپنی شکایت رجسٹر کرواسکتے ہیں جس کا SMSکے ذریعے ہی جواب دیا جائے گا۔ہر شہری کی درخواست کا ٹائم فریم مقرر ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -