مانگا منڈی ،نامعلوم افراد نے 60 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا مقدمہ درج
لا ہور (کرا ئم سیل )ما نگا منڈ ی کے علاقہ میں نا معلو م افرا د نے 60سا لہ شخص کو فا ئر نگ کر کے قتل کردیا، پو لیس نے نعش کو قبضہ لے کر پوسٹ مار ٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق کو ٹ اسد اللہ خا ن مانگا منڈ ی کا ر ہا ئشی 2بچو ں کا با پ محمد شفیع مقامی زمیندار چو ہد ر ی انو رکے گھر ملا زم تھا ۔گز شتہ روز شفیع فصلو ں کو پا نی لگا کر ڈ یر ہ پر وا پس آ ر ہا تھا کہ نا معلو م ا فرا د نے فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل پہنچا یا جہا ں ڈاکٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے شفیع کے بیٹے کی مد عیت میں مقد مہ در ج کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔