افغانستان نے حکیم اللہ محسود کے نائب لطیف محسود سمیت مزید تین طالبان قیدی پاکستان کے حوالے کردئیے

افغانستان نے حکیم اللہ محسود کے نائب لطیف محسود سمیت مزید تین طالبان قیدی ...
افغانستان نے حکیم اللہ محسود کے نائب لطیف محسود سمیت مزید تین طالبان قیدی پاکستان کے حوالے کردئیے

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکام نے تحریک طالبان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کے دست راست لطیف محسود کو تین ساتھیوں سمیت پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔

بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے ؟سائنس نے بتا دیا

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق لطیف محسود کو دومحافظوں اور ایک قبائلی شخص شاہ جہان کے ہمراہ پاک افغان بارڈر کے قریب سے افغان نیشنل آرمی نے اس وقت حراست میں لے لیاتھاجب وہ مبینہ طورپر اتحادی افواج سے چھینے گئے اسلحہ کی خریداری کے لیے پہنچے تھے ۔

بتایاگیاہے کہ طالبان کا دوسرے نمبر کا کمانڈر لطیف محسود افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز کی حراست میں رہااور افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی کے دورے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کو پاکستانی حکام کو حوالے کردیا۔

ان خواتین میں ایک انوکھی بات آپ کو حیران کر دے گی

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام نے طالبان کمانڈر کی حوالگی کامطالبہ کیاتھا جبکہ لطیف محسود کے محافظوں کی شناخت جعفر اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے ۔

دوسری طرف ایک اخباری رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو امریکی طیارے کے ذریعے لایاگیاجنہیں پاکستانی حکام نے وصول کرکے خیبر پختونخواہ پولیس کے حوالے کردیااور جلد ہی اسلام آباد منتقل کیاجائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں